منقبت در شان مفکّر ملّت ادیبِ العصر حضرت مولانا محمد نور عالم خلیل امینی رحمۃ اللّٰہ علیہ سابق استاذ ادب دار العلوم دیوبند و مدیر ماہنامہ ’’الداعی‘‘
ادب کے مکمّل تھے کالم امینی
سراپا تھے قاموس و معجم امینی
وہ رہ رو نہیں راہِ بر تھے ادب کے
کہ تشنہ لبوں کے تھے زمزم امینی
حدی خوان تہذیب مشرق کے تھے وہ
یقیناً تھے مغرب سے برہم امینی
انھیں کے تدبّر کا عکّاس ہے یہ
ہاں رشحاتِ خامہ ہیں محکم امینی
وہ تھے آشنا لفظ کے پیچ و خم سے
جہانِ ادب کے تھے محرم امینی
وہ رکھتے تھے سینے میں دردِ مسلماں
حسیں فکر و غم کے تھے سنگم امینی
ہو طنطاوی، طٰہٰ یا ابنِ مقفّع
انہیں میں سے اعلی ہے پرچم امینی
یہ ’’الداعی‘‘ بھی آج نوحہ کناں ہے
کہ خود جس پے تھے محوِ ماتم امینی
زمانہ انھیں کس طرح بھول جائے ؟
مہِ تاباں تھے نورِ عالم امینی
نتیجۂ فکر: محمد علقمہ صفدر ہزاری باغوی
تاریخ۔ ۲۱/١٠/١٤٤٤
12/5/2023
0 تبصرے
تبصرہ کرکے اپنی رائے ضرور دیں!