Header Ads Widget

عربی میں خط یا درخواست کیسے لکھیں؟ مکمل رہنمائی

 عربی زبان میں خط یا درخواست لکھنا سیکھیے



اکثر طلبہ کو خط یا درخواست لکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے، چاہے وہ چھٹی کے لیے ہو یا دیگر مقاصد کے لیے؛ لیکن کوئی ان کی اس باب میں رہنمائی نہیں کرتا ہے کہ عربی میں درخواست یا خط کیسے لکھیں، خط لکھنے کا طریقہ کیا ہے وغیرہ؟
چناں چہ اسی کے پیش نظر اس تحریر میں عربی میں خط لکھنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے؛ تاکہ طلبہ و علما کی تھوڑی رہنمائی ہو جائے۔
عربی میں درخواست کیسے لکھیں

خط کے لیے ضروری عناصر ترکیبی


کسی بھی زبان میں خط لکھنے کے لیے خط کے عناصر ترکیبی سے واقفیت ضروری ہے،
چناں چہ ہم سب سے پہلے خط کے عناصر کے متعلق تھوڑی رہنمائی کر دیتے ہیں؛ تاکہ اس سے واقفیت ہو جائے اور اخیر میں خط کا ایک نمونہ بھی پیش کر دیا جائےگا، جس سے کافی رہنمائی مل سکتی ہے۔

کوئی بھی خط یا درخواست ہو وہ چھ عناصر سے مرکب ہوتا ہے، جو درج ذیل ہیں:

(۱)العنوان (پتہ)
(۲)التحية والألقاب (آداب و القاب)
(۳) التمهيد، المقدمة، الافتتاح، (تمہید، آغاز)
(۴)الغرض والغاية (غرض و غایت)
(۵)الختام، حسن الخاتمة (اختتامیہ)
(۶)التوقيع (دستخط)

ایک بہترین خط یا درخواست میں ان چھ عناصر کا سلیقے سے موجود ہونا ضروری ہے۔
آپ کی آسانی کے لیے ان تمام کی مختصر وضاحت کر دی جا رہی ہے؛ تاکہ بات ناقص نہ رہے۔

العنوان(پتہ)

اپنی جائے سکونت اور پتہ ہمیشہ دائیں جانب لکھیے۔

التحية والألقاب(القاب و آداب)

مرسل الیہ کے مقام و مرتبہ کے لحاظ سے مناسب القاب و آداب تحریر کیجیے۔

التمهيد والإفتتاح(تمہید،آغاز)

خط کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب تمہید سے اپنی بات کا آغاز کیجیے۔

الغرض والغاية( غرض و غایت)

خط کے اصل مقصد کو بیان کیجیے مگر غیر ضروری طوالت سے اجتناب بھی کیجیے۔

 الختام (اختتامیہ)

مناسب الفاظ میں چھوٹوں کے لیے پیار و محبت اور بڑوں کے لیے احترام و اکرام کے جذبات کے ساتھ اپنا خط مکمل کیجیے۔

 التوقیع (دستخط)

اردو اور عربی میں خط کے بائیں جانب اپنا مکمل نام اور نیچے دستخط کیجیے۔

ہم نمونہ کے طور پر ایک چھٹی کی درخواست نقل کر دیتے ہیں؛ چوں کہ طالبان علوم کو اکثر اس کی ضرورت پڑتی ہے، شاید اس سے انہیں کچھ رہنمائی حاصل ہو جائے۔

نمونہ:


شارع أبي ذر
المدينة المنورة
        حضرة السيد/ سعادة مدير المدرسة الثانوية المحترم
        السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
وبعد:
أنا المدعو عبدالله حماد طالب السنة العاشرة بمدرستكم المؤقرة، أرجوا منكم التكرم بأن تمنحوني إجازة مرضية لأربعة أيام إعتبارا من اليوم الحادي عشر الى اليوم الرابع عشر من الشهر الجاري؛لأنني أشكوا من الحرارة المرتفعة، و قد نصحني الطبيب بالإستراحة لمدة أربعة أيام. أرجوا من فضلكم أن تسامحوني على هذا الغياب من الفصل في هذه المدة.
           ولكم جزيل الشكر وبالغ الامتنان




ہمیں فالو ضرور کریں اور تبصرہ کرکے مناسب مشوروں سے ضرور نوازیں!

ایک تبصرہ شائع کریں

2 تبصرے

  1. عربی کا معلم حقہ اول
    ۱۲۰
    سبق نمبر۱۵
    عربی میں ایک خط انا ارسلت اليوم مكتوبا إلى أخي الصغير وكتبت فيه: أيها الأخ العزيز. السّلام عليك ورحمة الله وبركاته
    انتم جميعكم تفرحون فرحا شديدا لما تعلمون أني قرأت
    ورفـقـائـي الجزء الأول من كتاب تسهيل الأدب في مدة قليلة والأن
    نفهم قليلا من لسان العرب ولهذا أكتب مكتوبا في العربي. وستبدأ
    (ان شاء الله تعالى بعد يومين الجزء الثاني من هذالكتاب .

    جواب دیںحذف کریں
  2. براۓ تدریس درخواست کیسے لکھے

    جواب دیںحذف کریں

تبصرہ کرکے اپنی رائے ضرور دیں!