Header Ads Widget

منقبت در شانِ قائدِ ملّت امیر الہند حضرت الاستاذ مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ

 منقبت در شانِ قائدِ ملّت امیر الہند حضرت الاستاذ مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ جانشینِ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نوّر اللہ مرقدہ

منقبت در شانِ قائدِ ملّت امیر الہند حضرت الاستاذ مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ جانشینِ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نوّر اللہ مرقدہ


اے امیرِ ہند کتنا اونچا تیرا کام ہے

کفر تیرے نام سے ہی لرزہ بر اندام ہے



حوصلہ خیزی سے پُر بے باک اندازِ بیاں

ملّتِ اسلامیہ کا تو نقیب و ترجماں

عزم و ہمّت سے بھرا تو، تیرا ارشد نام ہے

کفر تیرے نام سے ہی لرزہ براندام ہے



تو مقابل کفر کا، تیرا مقابل کفر ہے

تو رہا فاتح زماں میں یہ خدا کا شکر ہے

کفر کی آتش رہی تجھ پر صدا نا کام ہے

کفر تیرے نام سے ہی لرزہ براندام ہے



کلمۂ حق کہ رہا ہے انجمن در انجمن

بیٹھے ہیں تیرے بغل میں پادری اور برہمن 

تیرے ہونٹوں پر رواں اللہ کا پیغام ہے

کفر تیرے نام سے ہی لرزہ براندام ہے



حضرت مدنی کی فکر و آگہی کا ترجماں 

تو ہے ملت کے اُفُق پر مثلِ ماہِ ضَوفشاں

دین کی خدمت میں تو مصروف صبح و شام ہے

کفر تیرے نام سے ہی لرزہ براندام ہے



تو خطیبِ عہدِ نو ہے داعیِ امن و اماں

آئینہ دارِ شریعت تیری ذاتِ دُرفشاں

جذبۂ اخلاص و الفت تیرا خاص و عام ہے

کفر تیرے نام سے ہی لرزہ براندام ہے



نتیجہ فکر:  محمد علقمہ صفدر ہزاری باغوی 

متعلم۔  دار العلوم دیوبند


تاریخ: شوال ١٤٤٤ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے