Header Ads Widget

جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟

 جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟


جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا



جنت کی نعمتیں

جنت اللہ کے نیک و فرمانبردار بندوں کا مستقل ٹھکانہ ہے، اللہ تعالی نے اہل جنت کی عزت و تکریم کے لیے لاتعداد نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، جن میں مختلف و متنوع قسم کے لذت انگیز پھل، میوے، مشروبات، پکوان اور نہ جانے کیا کیا ہیں، انسان جس چیز کی تمنا کرےگا فی الفور وہ چیز اس کے روبرو کر دی جائےگی، وہاں مشقت و تکلیف نام کی کسی چیز کا گزر نہیں ہوگا، جنت سراسر آرام و راحت کی آماجگاہ ہوگی، جنتی ہمیشہ ہمیش جنت کی نعمتوں اور آسائشوں سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے، ان پر کبھی فنا طاری نہیں ہوگی، یہ ساری خصوصیات اہل جنت کو ان کی طاعت و فرمانبرداری کے نتیجے میں حاصل ہوں گی۔
ان خصوصیات کے جاننے کے بعد ہر مسلمان کے دل میں یہ خواہش ضرور پیدا ہوگی کہ آخر حق تعالی اہلِ جنت کی ضیافت کے طور پر ان کو کون سا کھانا سب سے پہلے پیش فرمائیں گے، یعنی اہل جنت کی پہلی غذا کون سی ہوگی، جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟


جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا؟


”جنتیوں کا پہلا کھانا کیا ہوگا“ اس کے حوالے سے مسند احمد کی ایک روایت میں اس کی صراحت مذکور ہے : 
قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَّا أَوَّلُ طَعَامٍ يَأْکُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ کَبِدِ حُوت.
(مسند احمد)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جنتیوں کا جنت میں پہلا کھانا مچھلی کی کلیجی کی نوک ہوگی۔

مسلم شریف کی ایک روایت بھی اس مضمون کی تائید کرتی ہے۔

پس معلوم ہوا کہ حق تعالی اپنے فضل و کرم سے اہل جنت کو سب سے پہلے مچھلی کی کلیجی کا نوک پیش فرمائیں گے، جس کی لذت اور ذائقہ کا ادراک انسان کے تصور سے باہر ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے