Header Ads Widget

انسان کا دماغ کتنے GB (جی بی) کا ہوتا ہے؟ How many GB of human brain memory

 انسانی دماغ کتنے جی بی کا ہوتا ہے؟



سائنس و ٹیکنالوجی کے اس ترقی پذیر دور میں جب بھی آپ یا ہم بازار کوئی موبائیل،کمپیوٹر یا لیپٹاپ خریدنے کی غرض سے جاتے ہیں تو ہم ان میں جو چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں وہ ہے اس کی میموری پاور (Memory)، یعنی اس کے اندر کتنا ریم (Ram) اور روم (Rom) ہے۔
کوئی شک نہیں کہ آج دنیا میں انتہائی پاور فل اور طاقت ور کمپیوٹر وجود میں آ چکے ہیں جس کے کام کرنے کی رفتار کے آگے بظاہر انسانی دماغ بھی گھٹنے ٹیک دیتا ہے؛ لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ یہ ساری مشینیں اور کمپیوٹر وغیرہ سب انسانی دماغ کا ہی کارنامہ ہے، یہ سارے ایجادات و اختراعات انسانی دماغ ہی کی کار فرمائی ہے۔

لیکن کیا کبھی آپ کے ذہن کی تختیوں پر یہ سوال نمودار ہوا ہے کہ آخر انسانی دماغ کی میموری کتنے جی بی (GB) کی ہے، یہ اپنے اندر کتنی معلومات جمع کر سکتا ہے؟

گھبرائیے نہیں! آج اسی بابت ہم بات کریں گے کہ انسان کے دماغ کی میموری پاور کتنی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق انسانی دماغ کی اکائی کو نیوران (Neuron) کہا جاتا ہے؛جب کہ موبائیل اور کمپیوٹر کی اکائی کو بائٹ(Byte) کہا جاتا ہے، کمپیوٹر میں اسٹوریج (Storage) اور پروسیسنگ(Processing) کے لیے مختلف ہارڈویئر(Hardware) ہوتے ہیں، اور انسانی دماغ میں نیوران ہی یہ دونوں کام کرتے ہیں؛ اس لیے دماغ کی میموری کے متعلق کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی ہے۔

ایک ٹی  بی کتنا ہوتا ہے؟

البتہ سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق انسانی دماغ کی میموری تقریبا ”1TB“ (ٹی بی) سے لیکر ”2.5 Petabyte“ (پیٹابائٹ) کے درمیان ہوتی ہے۔
بتادیں کہ ”1024“ ایم بی (MB) سے ملکر ”1GB“ ہوتا ہے، اور ”1024GB“ سے ملکر”1TB“ ہوتا ہے، اور ”1024TB“ سے ملکر ”1PB“یعنی پیٹا بائٹ ہوتا ہے۔

انسان اپنے دماغ کا کتنا حصہ استعمال کر پاتا ہے؟

یہ بات سن کر واقعی آپ چونک جائیں گے کہ انسانی دماغ کی میموری اس قدر زیادہ ہونے کے باوجود ایک عام انسان اپنی مکمل زندگی میں اوسطا صرف ”512MB“ ہی اپنے دماغ کی میموری کا استعمال کر پاتا ہے،
ااور کوئی ماہر قسم کا انسان یعنی ڈاکٹر یا انجینئر فقط ”1GB“ ہی اپنے دماغ کا استعمال کر پاتا ہے، اور اگر کوئی ماہر اور کامیاب سائنس داں ہو تو زیادہ سے زیادہ اپنے دماغ کا ”5GB“ ہی استعمال کر پاتا ہے اور دماغ کا ایک بڑا حصہ بغیر استعمال کیے ہی انسان اس دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے۔
واقعۃ یہ اللہ کی قدرت کی عظیم شاہکاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے