Header Ads Widget

حافظ،حجت اور حاکم کسے کہتے ہیں؟

 حافظ،حجت اور حاکم کی تعریف




حافظ، حجت اور حاکم کی تعریف
علم حدیث کی اصطلاح میں حدیث یاد کرنے والوں پر تین طرح کے الفاظ کا اطلاق ہوتا ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں۔

حافظ الحدیث کسے کہتے ہیں؟

حافظ، علم حدیث کی اصطلاح میں اس شخص کو کہا جاتا ہے جسے ایک لاکھ حدیثیں مع سند و متن یاد ہو۔ جیسے کہ حافظ ابن حجر عسقلانی،حافظ ابن کثیر حافظ ابن عساکر وغیرہم۔

حجت کسے کہتے ہیں؟

حجت، اس محدث کو کہا جاتا ہے جسے تین لاکھ حدیثیں مع سند و متن یاد ہو،جیسے کہ امام بخاری رحمہ اللہ۔

حاکم کسے کہتے ہیں؟

 حاکم، اس شخص کو کہا جاتا ہے جسے تمام احادیث مرویہ مع سند و متن یاد ہو،
حاکم کے وجود کے متعلق کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی۔

الحافظ هو من أحاط علمه بمأة ألف حديث، ثم بعده ”الحجة“ وهو من أحاط علمه بثلاث مأة حديث، ثم الحاكم و هو الذي أحاط علمه بجميع الأحاديث المروية متنا و سندا و حرفا و تعديلا و تاريخا.
(شرح الشرح صفحه ١٢١)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے