Header Ads Widget

دنیا کی سب سے پر سکون جگہ کہاں ہے؟

 دنیا کا سب سے پر سکون کمرہ



دنیا کے سب سے پرسکون کمرہ کی ایک تصویر




دنیا کا سب سے پر سکون کمرہ کہاں ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی سب سے پر سکون جگہ کہاں پر ہے، اور اس جگہ کی کیا خاصیت ہے؟
پرسکون جگہ کا نام سن کر ہمارے تصور میں دور افتاد صحرا یا بیابان کا نقشہ آتا ہے؛ لیکن آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا کمرہ بنایا ہے جو دنیا کا سب سے پر سکون کمرہ مانا جاتا ہے۔

یہ کمرہ مائیکروسوفٹ کی آفس میں بنا ہوا ہے۔
اس کمرے کی تعمیر اس طرح ہوئی ہے کہ باہر کی آواز بالکل بھی اندر نہیں آتی ہے، اور یہاں اس قدر سناٹا ہے کہ انسان اپنے دل کی دھڑکنوں کو صاف سن سکتا ہے؛حتی کہ جسم میں خون کے بہنے اور ہڈیوں کے آپس میں رگڑنے کی آواز بھی سنی جاتی ہے۔

واشنگٹن میں مائیکروسوفٹ کے ہیڈکواٹر میں یہ کمرہ بنا ہے یہاں نہ باہر کی آواز اندر آتی ہے اور نہ اندر کسی قسم کی آواز پیدا ہوتی ہے؛ اسی وجہ سے اس کمرے کو anechoic room بھی کہا جاتا ہے۔

کیا ہے خاصیت؟

ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی تھی کہ جو شخص بھی اس کمرے میں داخل ہوتا ہے وہ عجیب سی سنسنی محسوس کرتا ہے اور اسے بہراپن کا احساس ہونے لگتا ہے، اور کئی لوگوں کے تو کان ہی بجنے لگتے ہیں۔

یہاں ایک ہلکی سی آواز بھی انتہائی صاف سنائی دیتی ہے، جب آپ یہاں رہ کر اپنا سر گھمائیں گے تو گھومنے کی اسپیڈ کی آواز بھی سن سکیں گے، نیز سانس لینے،دل دھرکنے اور ہڈیوں کے چرچرانے کی آواز بھی سن سکیں گے، یہاں آنے کے بعد کانوں پر ہوا کا دباؤ بالکل ختم ہو جاتا ہے اور باہر کی کوئی آواز بھی نہیں آتی ہے، جس کی بنا پر یہاں اس قدر سناٹا ہوتا ہے۔

اس کو مزید پرسکون بنانے کے لیے پیاز کے ساخت کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ دیگر کمروں سے نہایت مختلف ہے، اسے کونکریٹ اور اسٹیل کی چھ پرتوں سے بنایا گیا ہے یہ اپنے گرد و نواح کی عمارتوں سے بالکل مختلف ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اس کی ڈیزائن کرنے، پلاننگ کرنے اور تعمیر کرنے میں تقریبا ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ لگا ہے۔
آج کمرے کا نام گنیز بک (Guinness book)میں دنیا کا سب سے پر سکون کمرہ کے نام سے درج ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے