Header Ads Widget

صبح جلدی اٹھنے کےپانچ فائدے

 صبح جلد بیدار ہونے کے فوائد



صبح نیند سے جلد اٹھنے کے فائدے


جس طرح بسیار خوری انسانی صحت کے لیے مضر ہے اسی طرح بسیار خوابی بھی انسانی صحت کے لیے نقصان کا سبب ہے، بسیار خوابی سے کاہلی اور سستی پیدا ہوتی ہے؛ حتی کہ انسان کی سوچ و فکر بھی زنگ آلود ہو جاتی ہے اور اس کے دماغ پر منفی خیالات اثر انداز ہو جاتے ہیں، اور ایسا انسان اپنے مقاصد میں کامیاب و بامراد نہیں ہو پاتا ہے۔
 یوں تو نیند کی لذت سے کسی کو انکار نہیں؛ لیکن صبح کی نیند کی لذت اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے، صبح کی نیند میں جو سرور اور لذت حاصل ہوتی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں؛ لیکن اگر انسان تھوڑی سی ہمت کرے اور صبح سویرے بیدار ہونے کی عادت اپنا لے تو اسے بہت سارے فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح جلد بیدار ہونے کے بہت سے فائدے بیان کیے جاتے ہیں؛ لیکن ہم فقط پانچ ایسے فوائد کا تذکرہ کریں گے جو انسان کے جسم و دماغ سے متعلق ہیں۔



یہ بھی پڑھیں!

صبح سویرے جلدی کیسے اٹھیں




صبح جلدی بیدار ہونے کے پانچ فائدے



۱. صبح سویرے نیند سے بیدار ہونے سے جسم کو ایک اضافی طاقت و توانائی حاصل ہوتی ہے؛ جس کی بنا پر انسان پورا دن چست رہتا ہے اور خود کو طاقت ور محسوس کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک خوشگوار احساس بھی اسے حاصل ہوتا ہے؛ جو منفی افکار و خیالات کو اس سے ذہن و دماغ سے محو کر دیتا ہے پھر انسان مثبت و تعمیری افکار و خیالات کا حامل ہو جاتا ہے۔


۲. صبح جلدی اٹھنے سے انسان کو کافی اضافی وقت ملتا ہے جس سے وہ کافی اضافی کام بھی کر سکتا ہے، وقت کی اہمیت سے بھلا کسے انکار ہے، دور حاضر میں ہر شخص فرصت کے لمحات کے لیے بے چین ہے، ایسے میں اگر کسی کو وقت کا ایک بڑا حصہ دستیاب ہو تو واقعۃ وہ اس کے صحیح استعمال سے کافی کچھ انجام دے سکتا ہے۔


۳. صبح جلدی بیدار ہونے سے انسانی دماغ کو تقویت تو ملتی ہی ہے؛ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کی ارتکازی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، یعنی وہ صحیح طور پر کسی کام کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھ سکتا ہے، اگر کوئی اہم کام درپیش ہو یا کچھ مطالعہ کرنا تو  صبح کا وقت اس کے لیے نہایت موزوں ہے؛ کیوں کہ اس وقت انسان کامل یکسوئی اور مکمل توجہ کے ساتھ اپنے کام کو انجام دے سکتا ہے۔



۴.صبح جلدے اٹھ کر اگر تھوڑی سی ورزش اور کثرت کر لی جائے تو جسمانی صحت بھی ہری رہتی ہے، اور بہت سی بیماریاں از خود رفع دفع ہو جاتی ہیں؛ لہذا صبح جلد بیدار ہوکر تھوڑی دیر ہر عمر کے شخص کو ورزش ضرور کرنی چاہیے۔


۵. صبح سویرے جلدی بیدار ہوکر تھوڑی دیر کے لیے دھوپ لینے سے انسانی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، سورج کی دھوپ میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بےحد مفید ہے؛ اس لیے صبح کم از کم ۱۰ سے ۱۵ منٹ آفتابی غسل ضرور کرنا چاہیے، نیز صبح کی تازہ اور خنک ہواؤں سے تازگی حاصل کرنی چاہیے اس سے فرحت و نشاط کا احساس ہوتا ہے اور یہ صحت کے لیے بھی کافی مفید ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے