Header Ads Widget

سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک

سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک



جب غارِ حرا سے اسلام کا سورج طلوع ہوا


اس بات میں کوئی شک نہیں کہ غار حرا سے طلوع ہونے والی اسلام کی نورانی
 کرنوں نے عالم کے ہر گوشے کو منور کر دیا ہے، اور اب شاید ہی خطۂ ارضی کا کوئی قطعہ ایسا باقی ہو جہاں اسلام کا سورج نہ چمکتا ہو، اور شاید ہی دنیا کی کوئی جگہ ایسی ہو جہاں اسلام کے نام لیواؤں نے اللہ کا نام نہ لیا ہو، غرض دنیا کے ہر گوشے میں وحدانیت کے پرستار اور اللہ کے نام لیوا موجود ہیں۔
اس قدر قلیل مدت میں پوری دنیا پر اپنے اثرات قائم کرنا اور ہر جگہ اپنی چھاپ چھوڑ دینا، یقینا اسلام کی حقانیت و صداقت کی بدیہی دلیل ہے۔
آج پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب دین اسلام ہے، اور یہ تعداد تسلسل کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے، کوئی بعید نہیں کے اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن کر نمودار ہو۔
آج کی تحریر میں اسی مناسبت سے ہم دنیا کے دس ایسے ممالک کا نام بالترتیب بتانے والے ہیں جہاں مسلمانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔

(1)انڈونیشیا (Indoneshia)

اس فہرست میں سب سے پہلا نام انڈونیشیا کا آتا ہے، جہاں مسلمانوں کی تعداد محتاط اندازے کے مطابق229,000,000 ہے، یعنی تقریبا بائیس کروڑ نوے لاکھ۔

(2)پاکستان (Pakistan)

اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کا آتا ہے، پاکستان کا قیام ہی اسلام کے نام پر ہوا تھا، اور اس کے قیام کا بنیادی مقصد ہی اسلامی فضا کو قائم کر دنیا میں اسلام کا علم بلند کرنے کا تھا؛ مگر افسوس کہ وہ اپنے اس مبارک ہدف میں نامراد رہے،
یہاں مسلمانوں کی تعداد تقریبا200,400,000ہے، یعنی تقریبا بیس کروڑ چار لاکھ۔

(3)ہندوستان(India)

اس فہرست میں تیسرا نام ہندوستان کا آتا ہے، جہاں اکثریت بت پرستوں کی ہے؛ لیکن توحید کے متوالوں کی ایک بڑی تعداد ان بت پرستوں کے ہجوم میں اللہ کا نام لے رہی ہے، یہاں اکثریتی طبقہ نے مسلمانوں پر بڑے ستم ڈھائے ہیں اور انھیں ملک بدر کرنے کی کوشش میں تاحال جٹے ہوئے ہیں، اس ملک میں مسلمانوں کو متحد ہوکر اپنے حقوق کی لڑائی لڑنی چاہیے۔
یہاں مسلمانوں کی تعداد تقریبا 195,000,000ہے،یعنی قریب قریب انیس کروڑ پچاس لاکھ۔

(4)بنگلہ دیش(Bangladesh)

اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہندوستان کا پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہے، جو پہلے پاکستان کا حصہ تھا، بعد میں الگ ہوکر ایک مستقل ملک بن گیا، یہاں بھی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے، جس کی تعداد تقریبا 153,700,000ہے، یعنی تقریبا پندرہ کروڑ سینتیس لاکھ۔

(5)نائیجیریا(Nigeria)

اس فہرست میں پانچواں نام نائیجیریا کا ہے، جہاں مسلمانوں کی خاصی تعداد رہائش پذیر ہے،جو تقریبا 99,000,000،یعنی نو کروڑ نوے لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔

(6) مصر(Egypt)

چھٹے نمبر پر عربی ملک مصر کا نام آتا ہے، جہاں مسلمانوں تعداد قریب قریب 87,500,00 ہے، یعنی آٹھ کروڑ پچھتر لاکھ۔

(7)ایران(Iran)

اس فہرست میں ساتواں نام فارسی ملک ایران کا نام آتا ہے، جہاں مسلموں کی آبادی82,500,000 کے قریب ہے، یعنی آٹھ کروڑ پچیس لاکھ کے قریب۔

(8) ترکی (Turkey)

آٹھواں نام اس فہرست کا ترکی ہے، جہاں مسلموں کی آبادی تقریبا 79,850,000ہے۔
یعنی سات کروڑ اٹھانوے لاکھ پچاس ہزار ہے۔

(9) الجزائر (Algeria)

نویں نمبر پر الجزائز کا نام آتا ہے، وہاں تقریبا 412,40913یعنی قریب چار کروڑ بارہ لاکھ چالیس ہزار نو سو تیرہ مسلمان رہائش پذیر ہیں۔

(10) سوڈان (Sudan)

 اس فہرست کا آخری ملک سوڈان ہے، جہاں کی مسلم آبادی تقریبا 39,585,777 یعنی تین کروڑ پچانوے لاکھ بیاسی ہزار سات سو ستہتر  کی تعداد پر مشتمل ہے۔

اگر یہ معلومات اچھی لگی ہوں تو اپنے دوست و احباب کے ساتھ شیئر ضرور کریں، اور ہمیں فالو کریں۔

نوٹ:یہ معلومات ولرڈ پوپولیشن کی ویب سائٹ سے اخذ شدہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے