Header Ads Widget

دنیا کا سب سے چھوٹا ملک

 دنیا کا سب چھوٹا ملک کون ہے؟


آخر کتنا چھوٹا ہے یہ ملک؟


ذرا سوچیے کہ آخر دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کتنا چھوٹا ہو سکتا ہے، اس میں کتنے افراد رہتے ہوں گے؟
ممکن ہے وہاں کئی لاکھ لوگ رہتے ہوں، یا ہو سکتا وہاں کئی ہزار لوگ رہتے ہوں،
اس سے کم تو نہیں سکتا !
اگر آپ بھی ایسا سوچ رہے ہیں تو آپ غلط ہیں؛ کیوں کہ دنیا میں ایک ملک ایسا بھی جس کی آبادی آپ کے محلے کی آبادی سے بھی کم ہے۔

آخر کیا نام ہے اس ملک کا اور وہاں کتنے لوگ رہتے ہیں؟
آج کی تحریر اسی بابت ہے۔

آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا کا یہ ملک محض 27 افراد کی آبادی پر مشتمل ہے، یقینا یہ جان کر چونکے ضرور ہوں گے، کہ اتنے لوگ تو ہمارے یہاں ایک خاندان میں پائے جاتے ہیں۔

اس ملک کا نام Sealand (سی لینڈ) ہے، جو انگلینڈ کے قریب ہے، Suffolk Beach (سفلک سمندر کے کنارے) سے تقریبا 10 کیلومیٹر کی مسافت پر واقع ایک ویران سمندری قلعے پر یہ ملک بنایا گیا ہے، جس قلعے کو برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران بنایا تھا، پھر بعد میں اسے خالی کر دیا گیا تھا، جس پر چند لوگ رہنے لگے اور ایک ملک بن گیا۔

وہاں کس کی حکومت ہے؟

مائیکرو نیشن کہے جانے والے اس ملک میں کئی لوگوں کا قبضہ رہا ہے، مائیکرو نیشن ان ممالک کو کہا جاتا ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل نہ ہو۔
9 اکتوبر 2012 کو رائے بیٹس نامی شخص نے خود کو اس ملک کا پرنس قرار دے دیا، پھر ان کی موت کے بعد ان کے بیٹے مائیکل کی حکومت آ گئی جو تاحال برقرار ہے۔اس ملک کا کل رقبہ  صرف 250 میٹر (0.25 کیلومیٹر) ہے۔

وہاں کے معاشی حالات

چوں کہ یہ ملک چھوٹا ہے اور اس کے پاس معاش کے اسباب و وسائل نہیں ہیں؛ اسی وجہ سے اس کی معاشی حالت کافی کمزور ہے؛ چناں چہ جب پہلی دفعہ انٹرنیٹ کے ذریعہ لوگوں کو اس کے متعلق خبر ملی تو لوگوں نے اس کی کافی مدد کی اور خوب خوب چندہ دیا۔
اس ملک کا اپنا ایک فیسبوک پیج بھی ہے جس کو تقریبا 92 ہزار لوگوں نے لائک کیا ہوا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا ملک



لیکن بین الاقوامی سطح پر جن ملکوں کو شناخت ملی ہے ان میں سے سب چھوٹا ویٹیکن سٹی (Vatican City) ہے، جس کا کل رقبہ 0.44 مربع کیلومیٹر ہے، جو 800 افراد کی آبادی پر مشتمل ہے، جب کہ دن میں کچھ لوگ یہاں کام کرنے آتے ہیں جنہیں ملاکر اس کی کل آبادی 1000 ہو جاتی ہے۔
یہاں کئی خوبصورت عمارتیں جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے