Header Ads Widget

انسان بغیر سوئے کتنے دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے؟

 انسان بغیر سوئے کتنے دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے؟



نیند انسانی کی ایک فطری ضرورت ہے جس طرح کھانا پینا انسان کے لیے ضروری ہے اسی طرح سونا اور نیند لینا انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہے، جب انسان سوتا ہے تو اس کے جسم میں وہ توانائی واپس لوٹ آتی ہے جو اس نے بیداری میں خرچ کیے ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب انسان ضروری نیند لے لیتا ہے پھر بیدار ہوتا ہے تو اسے تروتازگی اور چستی کا احساس ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کی انسان اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ نیند کی نذر کر دیتا ہے۔

اگر سونا بند کر دیا جائے تو کیا ہوگا؟

لیکن کیا ہو اگر انسان اپنی اس فطری ضرورت سے انحراف کرے اور سونا ہی بند کردے؟
آخر ایک انسان بغیر سوئے کتنے دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے؟
سائنسی تحقیق کے مطابق جس طرح انسان کھائے پیے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اسی طرح بغیر سوئے اور نیند لیے بھی اس کی حیات کی بقا ممکن نہیں؛ چناں چہ ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ انسان زیادہ سے زیادہ 11 دن تک بغیر سوئے زندہ رہ سکتا ہے، اس کے بعد اس کی موت واقع ہو جائےگی۔
اس تحقیق سے نیند کی ضرورت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے؛ اسی لیے ایک اچھی 
زندگی کے لیے اوسطا ہر انسان کو 8 گھنٹے کی نیند ضرور لینی چاہیے۔

یہ جانکاری سائنسی تحقیق پر مبنی ہے، ادارہ کا اس سے اتفاق ضروری نہیں !

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے