Header Ads Widget

انبیاء کرام کے متعلق عقیدہ

حضرات انبیاء کرام کے متعلق عقیدہ


خدا تعالی نے بہت سے نبی اور رسول بھیجے، سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام اور سب سے آخر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اور ان کے درمیان جس قدر نبی اور رسول آئے سب برحق ہیں، ان کی صحیح تعداد خدا کو معلوم ہے، تمام انبیا انسان اور خدا کے بندے تھے، ہاں گناہوں؛ بلکہ زلات سے پاک اور برگزیدہ خدا کے مقبول تھے، ان سب میں حضرت ابراہیم، حضرت موسی اور حضرت عیسی علیہم السلام جلیل القدر ہیں، اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل اور خاتم الانبیا ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا؛ کیوں کہ آپ نے شریعت کی تعلیم کامل کر دی، آپ تمام دنیا کے لیے نبی ہیں، آپ کی بعثت کے بعد بغیر آپ پر ایمان لانے کے نجات ناممکن ہے۔ آپ کا زندہ معجزہ قرآن پاک ہے اور آپ کی پاک سیرت آپ کی نبوت پر شاہد و عادل۔ آپ باوجود امی ہونے کے خدا کے بعد سب سے زیادہ علم والے تھے؛ لیکن عالم الغیب نہیں تھے۔ کیوں کہ علم غیب خاص خدا تعالی کی صفت ہے، ہاں خدا تعالی نے بہت سی گذشتہ اور آیندہ باتوں کا علم عطا فرما دیا تھا۔

مأخوذ از جواہر الایمان مصنفہ حضرت مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی رحمہ اللہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے