Header Ads Widget

اللہ کے بارے میں کیا عقیدہ رکھنا چاہیے؟

 اللہ کے بارے میں کیا عقیدہ رکھنا چاہیے؟


اللہ ایک ہے، وہی تمام جہان کا خالق و مالک ہے، کوئی اس کا شریک و سہیم نہیں، اور نہ اس کی اولاد ہے نہ کسی سے رشتہ ناتا۔ نہ اس کی ابتدا ہے اور نہ انتہا، ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہےگا۔ رنگ و بو اور جسم اور جسمانی امور سے پاک و  منزہ ہے، نہ سوتا ہے نہ غافل ہوتا ہے، تمام عیوب سے پاک ہے، دیکھتا ہے، سنتا ہے اور کام کرتا ہے، بے انتہا قدرت والا ہے۔

عالم کی تمام چھوٹی بڑی مخلوق اس کے حکم کے ماتحت ہے، ہماری تندرستی، بیماری، زندگی، موت، رزق اور اولاد سب اسی کی بخشش ہے اور اسی کے قبضۂِ قدرت میں ہے، ذرے ذرے کا اس کو علم ہے کوئی چیز اس سے پوشیدہ اور مخفی نہیں ہے، دلوں کے بھید، دریا کے تہہ کی چیزیں سب اس کے سامنے ہیں، جو چاہے وہ کرتا ہے کوئی اسے روکنے والا نہیں، اس کے ارادے اور قدرت سے تمام چیزیں موجود ہوتی ہیں، عالم الغیب صرف اسی کی ذات ہے، اس صفت میں کوئی اس کا شریک نہیں۔

کسی کا زور اس پر نہیں چلتا، وہ سب سے اعلی طاقت اور قدرت والا ہے، بندوں کی حاجتیں اور مرادیں پوری کرنے کی صرف اسی میں قدرت ہے۔


(مأخوذ از جواہر الایمان مصنفہ حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی رحمہ اللہ)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے