آنکھوں سے آنسو کیوں نکلتے ہیں؟
ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کو جب تکلیف پہنچتی ہے یا کوئی خوشی کا لمحہ میسر ہوتا ہے تو بے ساختہ اس کی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں؛ لیکن ہم نے کبھی یہ سوچنے کی زحمت نہیں کی کہ آخر آنکھوں سے آنسو کیوں نکلتے ہیں اور اس کا کیا پروسیس ہوتا ہے؟
آج کی تحریر اسی بابت ہے کہ آخر ہمارے جذبات اور ہمارے آنسو کے درمیان کس قسم کا تعلق استوار ہے جس کی بنا پر جب ہم جذباتی ہوتے ہیں تو آنکھوں سے آنسو نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
بیماری کی وجہ سے آنسو نکلنا
آنسو نکلنے کے مختلف اسباب ہوتے ہیں، بسااوقات کسی بیماری کے سبب بھی ایسا ہوتا ہے، یعنی انفیکشن ہو جانا یا ایلرجی ہو جانا وغیرہ، اس کو میڈیکل کی اصطلاح میں ”واٹری آئیز“ کہتے ہیں۔
کبھی تیز آندھی کے جھونکوں سے آنکھ میں آنسو آنے لگتے ہیں یا آنسو میں کوئی تنکا یا دھول کے چلے جانے سے بھی آنسو نکلتے ہیں۔
رونے کی وجہ سے آنسو نکلنا
لیکن آنسو نکلنے کا ایک تیسرا سبب بھی ہے اور وہ ہے ”رونا“
جب کوئی حد درجہ جذباتی ہو جاتا تو آنسو نکلنے لگتے ہیں، چوں کہ اس وقت اس کے جسم میں مختلف سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں، ایسا خوشی اور غم دونوں وقت ہوتا ہے، ایسی حالت میں ہارمونز کی تبدیلیوں کا آنکھوں پر اثر پڑتا ہے، اور اس کا براہ راست تعلق بھی آنکھوں سے ہوتا ہے؛ جس کی وجہ سے آنکھوں میں رطوبت پیدا ہوتی ہے اور باہر آنے لگتی ہے، اسی کو ہم آنسو کہتے ہیں۔
آنسو نکلنے کا فائدہ
یہ بات آپ کے لیے حیرت انگیز ہوگی کہ زیادہ آنسو کا نکلنا انسانی صحت کے مفید ہے، اس نہ صرف آنکھوں کی صحت برقرار رہتی ہے؛ بلکہ دماغی و ذہنی طور پر بھی انسان صحت مند ہو جاتا ہے۔
پیاز کاٹنے سے کیوں نکلتے ہیں آنسو!
پیاز کاٹنے سے آنسو اس وجہ سے آتے ہیں کہ پیاز میں ایک قسم کا کیمیکل موجود ہوتا ہے جسے”syn-propanthyl-s oxide“ کہا جاتا ہے، جب یہ کیمیکل آنسو میں موجود lacrimal gland پر اثر انداز ہوتا ہے تو آنسو نکلنے شروع ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں پیاز کاٹتے وقت آنسو سے آنسو نہ آئے تو آپ کو کاٹنا کا طریقہ بدل کر دیکھنا چاہیے۔
0 تبصرے
تبصرہ کرکے اپنی رائے ضرور دیں!