Header Ads Widget

ایک دن میں کتنی دیر سونا چاہیے؟

 ہمیں کتنا سونے کی ضرورت ہے؟







نیند انسان کی ایک اہم ضرورت ہے، اور انسانی صحت سے اس کا کافی گہرا ربط ہے،
اگر صحیح ڈھنگ سے یا صحیح مقدار میں نیند نہ لی جائے تو اس سے انسانی صحت بگڑنے لگتی ہے اور اس کے منفی ثمرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔
وہیں اس کے بر عکس اگر متعینہ مقدار سے زیادہ سویا جائے تو اس کے بھی برے نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
حاصل یہ ہے کہ انسان کو ہر کام میں اعتدال کے پہلو کو ملحوظ رکھنا چاہیے، یعنی نہ اتنا کم سویا جائے کہ صحت خراب ہو جائے اور نہ اتنا زیادہ کہ سستی رگ رگ میں سرایت کر جائے اور کسی کام کو انجام نہ دیا جا سکے۔

یہ مضمون در اصل اسی موضوع کو محیط ہے کہ ایک انسان کو 24 گھنٹے میں اوسطا کتنی نیند لینی چاہیے جس سے اس کی صحت برقرار رہے۔

انسان کو کتنے گھنٹے سونا چاہیے اس کا مدار اس بات پر ہے کہ اس کی عمر کتنی ہے،
عمر کے لحاظ سے اس کے جسم میں تبدیلیاں ہوتی ہیں؛ لہذا اسی کے مطابق اطبا 
نے سونے کے مقدار کی تعیین کی ہے۔



جو بچے نومولود ہوں انہیں 14 سے 17 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے؛ البتہ انہیں 19 گھنٹے سے زیادہ سونے نہ دیا جائے۔

جو بچے 4 سے 11 مہینے کے ہوں انہیں 12 سے 15 گھنٹے نیند لینی چاہیے، اور کم از کم 10 گھنٹے کی نیند ان کے لیے ضروری ہے۔

جن کی عمر 1 سال سے زائد اور 3 سال سے کم ہو انہیں 12 سے 14 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔

3 سے 5 سال تک کے بچوں کو 10 سے 13 گھنٹے سونا چاہیے؛ البتہ 8 گھنٹے سے کم اور 14 گھنٹے سے زیادہ نیند نہیں لینی چاہیے۔

11 سے لیکر 18 سال کے درمیانی عمر والوں کے لیے تقریبا نو گھنٹے کی نیند ضروری ہے، اور 18 سال سے زائد عمر والوں کے لیے 8 گھنٹے سونا ضروری ہے، اور یہی مقدار بزرگوں کے لیے بھی ہے۔

18 سے لیکر64 سال تک کے افراد کے لیے 7 سے 9 گھنٹے کی نیند مفید ہے؛ لیکن 6 گھنٹے سے کم اور 11 گھنٹے سے زیادہ نہیں سونا چاہیے۔

65 سال یا اس سے زائد کے بزرگوں کے لیے 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لینا مفید ہے،
انہیں 5 گھنٹے سے کم اور 9 گھنٹے سے زائد نہیں سونا چاہیے۔


یہ معلومات اطبا و ڈاکٹرس کی تحقیق پر مبنی ہے۔


اگر یہ تجویر پسند آئے تو ہماری ویبسائٹ کو فالو کریں، اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے