Header Ads Widget

ایک کویتی بچے کی عجیب غیرت









دنیا یاد رکھے گی کہ  جب معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل ظلم و استبداد کی تاریخ رقم کر رہا تھا اور امت خواب خرگوش میں محو استراحت تھی، اسلامی حکومتیں ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشائی بنی بیٹھی تھیں،قائدین مصلحت پسندی کے پردے میں اپنی بزدلی چھپا رہے تھے، ایسے وقت میں "محمد العوضی الکویتی" نام کا ایک چودہ سالہ لڑکا غیرت و حمیت کی ایسی مثال قائم کرتا ہے جس سے یقینا ہماری نگاہیں شرمسار ہوکر جھک جاتی ہیں ۔

در اصل یہ لڑکا ایک ٹینیس  (tennis)کھلاڑی ہے؛ لیکن جب اس کا مقابلہ اسرائیل کے ایک کھلاڑی سے ہوا ،تو اس نے یہ کہہ کر کھیلنے سے انکار کر دیا کہ میں ایسے شخص کے ساتھ کیسے کھیل سکتا ہوں جو ہمارے معصوم فلسطینی بھائیوں کا خونی ہو؟۔

کاش ہے کہ اسلامی حکمرانوں  اور قائدین کے دلوں پر ضرب لگے اور ان کا خوابیدہ ضمیر بیدار ہو جائے! کاش امت کی لاشہ بنی پڑی غیرت و حمیت میں زندگی کی رمق پیدا ہو جائے!
کاش ہمارا دل بھی فلسطینی بھائیوں کی حالت دیکھ،درد سے کراہ اٹھے!۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے